جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرناگیارہویں دن میں داخل,,شرکا کی تعداد میں روز بروز مسلسل اضافہ
bbc news urdu نے Monday، 5 August 2024 کو شائع کیا.
راولپنڈی: جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا گیارہویں دن میں داخل ہوگیا، اس دوران شرکا کی تعداد میں بھی روز بروز مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کے بھاری بلز، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز سے معاہدے، پیٹرول کی قیمتوں اور دیگر مطالبات کے لئے جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک میں جاری دھرنے کا آج گیارہواں دن ہے۔ دھرنے میں ملک بھر سے آئے ہوئے شرکا کا جوش و خروش دیدنی ہے۔پیر کے روز بھی جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کے شرکا کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس دوران تاجر تنظیموں کی جانب سے جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں نے دھرنے کے اطراف اپنے حمایتی بینرز بھی آویزاں کردیے ہیں۔آج مغرب کے بعد دھرنے کے مقام پر بڑا جلسہ ہوگا جس میں تاجر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی
ٹیگز:-







































Visit Today : 95
Visit Yesterday : 513
This Month : 14318
This Year : 62154
Total Visit : 167142
Hits Today : 430
Total Hits : 856796
Who's Online : 5




















