ملتان : چیف ایگزیکٹو اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان چوہدری وسیم رضا جٹ، سیکرٹری پنجاب ملک اشفاق احمد سندیلہ ، ضلعی صدر ملتان غضنفرملک ، مرکزی سینئر نائب صدر ملازم حسین خان کھیڑا، معظم وحید خواجہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری کلب عابد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے نشتر ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک و نیورو سرجری کو نشتر 2 منتقل کرنا عوام دشمن اقدام ہے لاہور کے ہر ہسپتال میں تمام شعبہ جات کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے نشتر ہسپتال جوکہ شہر کے وسط میں ہے خصوصی طور پر آرتھوپیڈک اور نیورو کے وارڈز کو نشتر 2 میں منتقل کرنا زومعنی عوام دشمن پالیسی ہے مہنگائی کے اس دور میں غریب اور سفید پوش طبقہ کیلئے نشتر 2 تک آنا جانا انتہائی اذیت ناک اور تکلیف دہ ہے حالانکہ نشتر ہسپتال 2 ابھی مکمل طور پر فنکشنل بھی نہیں ہوا شہریوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے مگر حکومت دستیاب سہولتوں کا حصول بھی ناممکن بنا رہی ہے ھم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں نشتر ہسپتال ، نشتر ہسپتال 2 دونوں کو فعال اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور آرتھوپیڈک و نیورو کے شعبہ جات کو دونوں ہسپتالوں میں میسر رکھا جائے انہوں نے مذید کہا مہنگائی اور معاشی بدحالی کے شکار مریضوں کے لواحقین کیلئے پارکنگ اسٹینڈ فری کیا جائے پریس کانفرنس میں سینئر نائب صدر سجاد احمد بھٹی، نائب صدر خواجہ دلشاد احمد ، حیدرخان کھیڑا اختر حسین سمیت دیگر عہدہ داران ہمراہ شریک تھے ۔