عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے: لیاقت بلوچ
bbc news urdu نے Sunday، 4 August 2024 کو شائع کیا.
راولپنڈی: نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے بعد عملاً فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ عوام کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے، جماعت اسلامی سی پیک کی حامی ہے، حکومت سی پیک پر اپنی سیاست بند کرے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ امیر جماعت اسلامی نے ‘بل نہ بھرو تحریک’ شروع کرنے بھی عندیہ دیا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 513
This Month : 14358
This Year : 62194
Total Visit : 167182
Hits Today : 598
Total Hits : 856963
Who's Online : 3




















