ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی مختلف کاروائیوں میں ایک کمرشل استعمال کے ساتھ بارہ میٹر منقطع، آٹھ ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا تھا جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، تین میٹر Seal Tampering پر مشکوک پائے گئے تینوں صارفین کے میٹر منقطع کرلئے اور مزید کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، سات صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹیمپرنگ پر پائے گئے انکے میٹروں کے گلاس بھی ٹوٹے ہوئے تھے جس کے باعث گیس استعمال درست رجسٹرڈ نہیں ہو رہا تھا اور کمپنی کو یو ایف جی کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے اور لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، اسکے علاؤہ ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اس کے علاؤہ آٹھ صارفین جو ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، جبکہ دو صارفین جو ربڑ پائپ استعمال کررہے تھے اور انکی فکس فٹنگ نہیں تھی، انکی فکس فٹنگ کروا دی گئی، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ یو ایف جی کنٹرول ہمارا اصل ٹارگٹ ہے، اور گیس چوری بھی یو ایف جی نقصان میں ایک عنصر ہے۔