پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر گرفتار
bbc news urdu نے Saturday، 3 August 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر پراسرار ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے بعد یہ گرفتاری کی گئی۔ 2 موٹر سائیکل سوار پہلے آپس میں ٹکرائے پھر ایک بائیک علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم افراد اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تو علی وزیر نے اپنی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والے نوجوان کو پمز ہسپتال منتقل کیا تاہم کچھ دیر بعد اسلام آباد پولیس پمز پہنچی اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 95
Visit Yesterday : 513
This Month : 14318
This Year : 62154
Total Visit : 167142
Hits Today : 421
Total Hits : 856786
Who's Online : 4




















