ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی ٹیمپرنگ اور نان بلنگ پر بارہ میٹر منقطع کردیئے، تفصیلات کے مطابق پانچ صارفین کے میٹر Seal Tamper پر پائے گئے انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی، چھ میٹروں کے کاؤنٹر گلاس ٹوٹے ہوئے تھے مشکوک ٹیمپر کی بنا پر انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ان میں دو صارفین کے میٹروں کی نمبر پلیٹیں بھی اتری ہوئی پائی گئیں، ان صارفین کے خلاف کاروائی انکی ایک سال کی ہسٹری دیکھ کر کی گئی، ہسٹری میں ان کا استعمال پچھلے سال کی نسبت کم ہوگیا تھا اور گیس چوری میں ملوث ہونے کا اندیشہ تھا۔ جبکہ ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور وہ گیس کی سہولت سے مفت میں لطف اندوز ہو رہا تھا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، تمام منقطع شدہ میٹر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، تاکہ میٹروں کی اصل صورتحال کا اندازہ کیا جاسکے، اسکے علاؤہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں پانچ گھروں کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، سروس سے دور لگے ہونے کی وجہ سے تین صارفین کے میٹر سروس پر منتقل کروائے گئے ان کی وجہ سے سوئی گیس محکمہ کو گیس لیکج کی مد نقصان ہو رہا تھا انکے سروس سے میٹر تک کے پائپ بھی گلے ہوئے تھے، دو صارفین کی ربڑ پائپ کی فٹنگ تھی جس کی وجہ آگ لگنے کا اندیشہ تھا جو کہ HSE VIOLATION بھی ہے انکے ربڑ پائپ اتروا کر فکس فٹنگ کروا دی گئی، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چور کسی معافی کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اور SOP پر عمل درآمد کروانا یو ایف جی کنٹرول سیکشن کی اولین ترجیح ہے۔