حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت ،،، تحریک انصاف کے ضلعی آفس ملتان میں تعزیتی ریفرنس اور دعایہ تقریب
ملتان : حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تحریک انصاف کے ضلعی آفس ملتان میں تعزیتی ریفرنس اور دعایہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت تحریک انصاف کے ضلعی صدر چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کی ۔جس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن عامر انور قریشی یاسر خان ۔جمیل گجر ۔عمیر افضل ۔ھدایت اللہ گجر ۔یونس غازی ۔طارق خان ۔عاطف اعوان اور دیگر کارکنان نے شرکت کی جبکہ لیبر ونگ کی نمائندگی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب عارف ہانس اور جنرل سیکرٹری ضلع ملتان شہر یار بھٹہ نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت مسلم امّہ کا بہت بڑا نقصان ہے ۔اسماعیل ہانیہ نہ صرف فلسطین بلکہ پوری مسلم امہ کا لیڈر تھا ۔جس کی بہادری اور جہاد کے جذبہ سے اسرئیل ہمیشہ خوفزدہ رہا ۔اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر مسلم امہ کا یوں خاموش رہنا بزدلی کو ظاہر کرتا ہے ہم ضلع ملتان کی قیادت حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اقوام عالم سے برزور احتجاج کرے اور اس شہادت کا بھرپور بدلہ لیا جاۓ ۔اس موقع پر شہید اسماعیل ہانیہ کے درجات کی بلندی اور ان کی مغفرت کی خصوصی دعا کروائی گئی







































Visit Today : 95
Visit Yesterday : 513
This Month : 14318
This Year : 62154
Total Visit : 167142
Hits Today : 417
Total Hits : 856782
Who's Online : 4




















