ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید آٹھ میٹر منقطع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے اپنا میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کررہا تھا، ٹاسک فورس نے اسکا میٹر منقطع کردیا،جہانیاں میں ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور وہ گیس استعمال کررہا تھا، ٹاسک فورس نے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا، تین صارفین کے میٹر ٹیمپرنگ پر پائے گئے، انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، جہانیاں میں ہی تین صارفین کے میٹر Seal Tampering پر مشکوک پائے گئے، انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اسکے علاؤہ آٹھ صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے جس کی بنا پر انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ گزشتہ دن ڈائیریکٹ استعمال کرنے والے صارف کا استغاثہ تیار کرلیا گیا۔ انچارج ٹاسک فورس ایک مشکوک کالونی کا وزٹ بھی کیا جس کی لائین قانون کے مطابق پائی گئی۔