شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
دوحہ:شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی. قطر کے دارالحکومت میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں سوگوار اشک بار آنکھوں اور آزادیٔ فلسطین کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ مسجد میں جوق در جوق جمع ہوئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فرزند اسلام شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جس کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے وفد بھی پہنچے۔ امیرِ قطر اور ترک وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی میت کے نزدیک کھڑے ہوکر دعائے مغفرت کی اور حماس رہنما خالد مشعل سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی نماز جنازہ دوحہ کی عظیم مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی جب تدفین الوسیل کے قبرستان میں کی جائے گئی۔ اس موقع پر تا حد نگاہ
لوگ ہی لوگ ہیں گویا انسانوں کا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔ سوگواروں نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے ہیں اور فضا نعرۂ تکبیر اللہ اکبر اور کلمہ شہادت سے گونج رہی ہے۔ تمام راستے شرکا نم آنکھوں کے ساتھ امت مسلمہ کے عروج اور فلسطین کو صیہونی ریاست کے شکنجے سے آزادی دلانے میں اپنی جان قربان کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔







































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 513
This Month : 14358
This Year : 62194
Total Visit : 167182
Hits Today : 589
Total Hits : 856954
Who's Online : 11




















