کراچی میں جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان
کراچی: کراچی میں جماعت اسلامی نے احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔ دھرنا ہفتہ 3 اگست کو شام 5 بجے گورنر ہاؤس پر دیا جائے گا جس کا آغاز جامع مسجد خضراء سے 5 بجے ہوگا۔ دھرنے کی نئی تاریخ کا فیصلہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا۔ گورنر ہاؤس پر دھرنا راولپنڈی دھرنے کا تسلسل اور اس سے اظہار یکجہتی کے لیے دیا جارہا ہے۔ اجلاس میں جمعہ کو شہر بھر کی مساجد میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز،ظالمانہ سلیب سسٹم اور آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدے ختم کیے جائیں۔آئی پی پیز کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس واپس لیے جائیں۔ جاگیرداروں اور طبقہ اشرافیہ پر ٹیکس لگایا جائے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے فارنزک آڈٹ کیا جائے۔ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی فراہم کی جائے۔







































Visit Today : 95
Visit Yesterday : 513
This Month : 14318
This Year : 62154
Total Visit : 167142
Hits Today : 423
Total Hits : 856788
Who's Online : 4




















