اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان عبدالسمیع شیخ نے چارج سنبھال لیا ،،،شہریوں کو اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ، شہر کے چوراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: اسسٹنٹ کمشنر
ملتان (صفدربخاری سے) اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان عبدالسمیع شیخ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور گرانفروشی کی روک تھام کے لیئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالسمیع نے کہا کہ شہریوں کو اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور شہر کے چوراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اس ضمن میں ڈی سی ملتان وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول نظام کو فعال کیا جارہا ہے اور گرانفروش مافیا کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اسی طرح سبزی و غلہ منڈیوں کی مانیٹرنگ کے لیئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ شہریوں تک ارزاں نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی سی ملتان وسیم حامد سندھو شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے کسی کمپرومائز پر یقین نہیں رکھتے ان کی ہدایت ہے کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں اور کسی اثر و رسوخ کا خاطر میں نہ لاتے ہوئے تجاوزات و گرانفروش مافیا کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے جائیں،







































Visit Today : 95
Visit Yesterday : 513
This Month : 14318
This Year : 62154
Total Visit : 167142
Hits Today : 427
Total Hits : 856792
Who's Online : 4




















