اسماعیل ہنیہ کی شہادت،،،امریکہ نے بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل کے تحفظ کے لیے12جنگی جہاز خلیج فارس اور بحیرہ روم بجھوا دیے
واشنگٹن : اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطے میں بڑھتے جنگی خطرات کے پیش نظر امریکہ کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل کے تحفظ کے لیے12جنگی جہاز خلیج فارس اور بحیرہ روم بجھوا دیے، تین لینڈنگ بحری جہازوں اور ڈسٹرائیر جہازوں کے ایک گروپ کو 4,000 میرینز اور ملاحوں کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کی طرف بھیجا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی جاسوس طیاروں کی بھی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پرواز جاری ہیں۔واضح رہے حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ ایران کے شہر تہران کے ایک گیسٹ ہاؤس میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، اسماعیل ہنیہ شمالی تہران میں سابق فوجیوں کی رہائش گاہ پر مقیم تھے، تاہم ان کی قیام گاہ سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کی جاسکیں۔







































Visit Today : 136
Visit Yesterday : 513
This Month : 14359
This Year : 62195
Total Visit : 167184
Hits Today : 609
Total Hits : 856974
Who's Online : 5




















