اسماعیل ہنیہ کی شہادت ،، بدلہ لینے کے لیے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا
تہران:اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا۔ معروف امریکی اخبار کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد منعقد ہونے والی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یہ حکم دیا۔ اجلاس میں شرکت سے قبل آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران پر فرض ہے۔ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے اور ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔ سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ”مجرم اور دہشت گرد صہیونی ریاست نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا اور ہمیں سوگوار کیا۔ اسماعیل ہنیہ ایک قابل عزت راہ میں سالوں سے جان داﺅ پر لگا کر جدوجہد کر رہے تھے اور شہادت کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔ انہوں نے اپنے بچے اور خاندان کے لوگ بھی اس راہ میں قربان کر دیئے۔“ واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔ اسرائیل نے ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کر دیا۔






































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 513
This Month : 14364
This Year : 62200
Total Visit : 167188
Hits Today : 626
Total Hits : 856991
Who's Online : 6




















