ملتان:سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن سولہ میٹر منقطع، تفصیلات کے مطابق چھ صارف نے اپنے میٹر سروس سے دور منتقل کئے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، سات صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور صارف گیس استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، اسکا میٹر بھی منقطع کرلیا گیا، جبکہ دو صارف جن کے میٹر منقطع تھے مگر وہ ڈائیریکٹ گیس چوری کررہے تھے۔ انکے کنکشن منقطع کرکے FIR کی سفارش کردی گئی، جبکہ تمام منقطع شدہ میٹروں کو مزید کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ملتان شہر سے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں صارفین کے ربڑ پائپ اتروا دیئے گئے