جماعت اسلامی کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی ملک کے مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
کراچی /اسلام آباد : فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی ملک کے مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اسماعیل ہانیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پرجوش نعرے لگائے، شرکاء نے فلسطین و جماعت اسلامی کے جھنڈے اور اسماعیل ہانیہ کی تصاویر والے پلے کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ حیدرآباد میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر کے سامنے اسٹیشن روڈ پر ادا کی گئی۔ سیو غزہ کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد ڈی چوک پر شہید اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی امامت میں ادا کی گئی۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر غائبانہ نماز جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع راولپنڈی میں ہوگا جہاں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان غائبانہ نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دھرنے کے شرکاء مریڑ حسن تک مارچ کرینگے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کارکنان واپس دھرنا پنڈال میں واپس آئیں گے۔






































Visit Today : 104
Visit Yesterday : 513
This Month : 14327
This Year : 62163
Total Visit : 167151
Hits Today : 474
Total Hits : 856839
Who's Online : 6




















