اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنائے جانے کا اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
bbc news urdu نے Wednesday، 31 July 2024 کو شائع کیا.
تل ابیب : حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنائے جانے کا اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ سامنے آگیا۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانے بنانے کی کارروائی ایران کے اندر سے ہی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ آج تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ایران گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔ حماس کی جانب سے بتایا گیا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 102
Visit Yesterday : 513
This Month : 14325
This Year : 62161
Total Visit : 167149
Hits Today : 457
Total Hits : 856822
Who's Online : 6




















