ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے ایک ڈائیریکٹ استعمال کے ساتھ دس کنکشن منقطع کردیئے، تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس نے سب ایریاز کا بھی رخ کرلیا، بوریوالا سے پانچ میٹر منقطع کر دیئے، بوریوالا سے چار میٹر ٹیمپرنگ پر اور ایک مشکوک ٹیمپر منقطع کئے گیا، ملتان شہر سے دو میٹر ٹیمپرنگ پر اور ایک میٹر سیل ٹیمپر مشکوک پر منقطع کیا گیا، ایک صارف جس کا میٹر منقطع تھا وہ رنگے ہاتھوں ڈائیریکٹ گیس چوری کرتے ہوئے پایا گیا، اسکے علاؤہ ایک گھریلو صارف اپنا کنکشن کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہا تھا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، تمام منقطع شدہ میٹروں کو مزید محکمانہ کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں پانچ گھروں کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج یو ایف جی کنٹرول زبیر احمد نے کہا ہے کہ گیس چوروں کو پکڑنے کے لئے ہرممکن کاروائی کی جائے گی۔