ملتان :  انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کینٹ/قومی امن کمیٹی کینٹ کے جنرل سیکرٹری سیدعلی اصغر رضوی ، ضلعی ممبرامن کمیٹی و ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا اور نائب صدر انجمن حسینیہ کلب عابد خان نے کینٹ بورڈ آفس میں سی ای او سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ملتان کینٹ میں امن و امان کے قیام اور عاشورہ محرم کے حوالہ سے کینٹ بورڈ ملتان کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کیے جانیوالے اقدامات اور انتظامات قابل ستائش وتحسین ہیں امن کمیٹی کینٹ اور انجمن حسینیہ رجسٹرڈ پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کے ممنون و مشکور ہیں اس ضمن میں کینٹ بورڈ انفورسمنٹ سیل، شعبہ سینی ٹیشن اور انجینئرنگ برانچ کی ٹیموں نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثالی کردار ادا کیا امن کمیٹی اور سول سوسائٹی بورڈ حکام کی مثبت پالیسی پر خراج تحسین پیش کرنے ہیں اس دوران کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سیدفراست علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کینٹ کے شہریوں کے لیے 24 گھنٹے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں کینٹ کے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ اور محدود وسائل کے باوجود کینٹ میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں کینٹ کو پرکشش بنانا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔