ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی مزید آٹھ میٹر منقطع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق دو صارفین جنہوں نے اپنے میٹر ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل کئے ہوئے تھے ، غیر قانونی منتقلی کی بنا پر دفعہ 462 ڈی کے میٹر منقطع کر دیئے گئے اور FIR کی سفارش بھی کردی گئی، ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا تھا جس کی وجہ سے محکمہ کو نقصان ہو رہا تھا، یو ایف جی کنٹرول کرنے کی خاطر اسے منقطع کردیا گیا، بوریوالہ میں ایک صارف کا میٹر کٹا ہوا تھا اور وہ بوگس میٹر کے ذریعے گیس چوری کرتا ہوا پایا گیا، یو ایف جی کنٹرول کی ٹیم نے اسکا میٹر منقطع کرکے دفعہ 462 سی کے تحت FIR کی سفارش کردی، تین صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹیمپر پر پائے گئے، انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، ایک صارف کے میٹر کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی اور میٹر مشکوک تھا، جس کی وجہ سے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، اور مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، اسکے علاؤہ پانچ صارفین جو ایک سے زائد گھروں میں گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، انکے علاؤہ دو صارفین کے میٹر جو کہ سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پر منتقل کروائے گئے۔