سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس متحرک ،، آٹھ میٹر منقطع، 92000 کی ریکوری ،، گیس لیکج کی مد میں دو میٹر منقطع
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس متحرک، مزید آٹھ میٹر منقطع، چھ ربڑ پائپ اتروا دیئے، تفصیلات کے مطابق دو صارفین کے جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے اور انکی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، انکے میٹر منقطع کر دیئے، دو صارفین نے اپنے میٹر سیل توڑ کر ٹیمپر کئے ہوئے تھے، ٹاسک فورس نے میٹر کی کنڈیشن دیکھتے ہوئے منقطع کر دیئے ، دونوں میٹروں سے گیس پاس ہورہی تھی جبکہ نمبر نہیں گھوم رہے تھے، تین صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹوٹے ہونے کی بنا پر مشکوک پائے گئے، تینوں صارفین کے میٹر مشکوک ہونے کی بنا پر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور میٹر سائیٹ پر لگا ہوا تھا، اسکا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، جبکہ تمام آٹھ منقطع شدہ میٹروں کو لیبارٹری رپورٹ کے لئے بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ چھ صارفین جنہوں نے ربڑ پائپ لگائے ہوئے تھے اور فکس فٹنگ نہیں تھی اسکی وجہ سے HSE Violation ہورہی تھی، آگ لگنے کا اندیشہ تھا، انکے ربڑ پائپ اتروا کر فکس فٹنگ کروا دی گئی، اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 92000 روپے کی ریکوری بھی کروائی۔







































Visit Today : 102
Visit Yesterday : 513
This Month : 14325
This Year : 62161
Total Visit : 167149
Hits Today : 459
Total Hits : 856824
Who's Online : 6




















