حکومت ہمارے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرے: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب
ملتان: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے کہا کے حکومت ہمارے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرے ۔حکومت ایک طرف فاشسٹ ہتھکنڈے جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کرتی ہے یہ دونوں چیزیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر کارکنان کو رہا نا کیا گیا تو دھرنے کا رخ اسلام آباد کی طرف بھی ہوسکتا ہے اور یہ تحریک پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بھی بند کر سکتی ہے۔ وفاقی حکومت مذاکرات کی بات کررہی اور دوسری طرف پنجاب حکومت صوبہ کے امن و امان کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے۔حکومت پنجاب اپنے فاشسٹ اور ظالمانہ طرز حکومت سے باز رہے۔ اس وقت بھی ہمارے ایک درجن سے زائد کارکنان گرفتار اور نظر بند ہیں۔جیلیں،ہتھکڑیاں ہمارے حوصلوں کو پست اور اپنی جہدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت انہیں فی الفور رہا کرے۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 867
Total Hits : 857232
Who's Online : 6




















