نشتر ہسپتال ملتان سے نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک وارڈز کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے: چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک
ملتان : چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان سے نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک وارڈز کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ نشر ہسپتال شہر کے وسط میں آ چکا ہے جہاں ملتان کے چاروں طرف سے آنے والے مریض با آسانی پہنچ جاتے ہیں اور ابتدائی فوری علاج ہو جاتا ہے مہر مظہر کات نے کہا کہ پورا پاکستان سرائیکی وسیب کے وسائل کھا رہا ہے مگر سرائیکی وسیب میں ستر سال بعد بنایا گیا نشتر ٹو نہیں چل رہا نہ ڈاکٹر ہیں نہ دیگر سہولیات اب پنجاب حکومت نشتر سے اہم ترین وارڈز ختم کر کے نشتر ٹو کو چلانا چاہتی ہے جو حکومت کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور ہمارے وسائل ہڑپ نہ کرے بلکہ نشتر ٹو میں ڈاکٹرز بھرتی کرے اور تمام طبی سہولیات دے کر اس کو مکمل فعال کرے نہ کہ پہلے نشتر کے اہم ترین وارڈز کو ختم کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت سرائیکی وسیب کے کروڑوں لوگوں پر جبری فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہے جو ہم کسی صورت مسلط نہیں ہونے دیں گے سرائیکی راہنما نے خبردار کیا ہے کہ اگر دو دن میں حکومت یہ فیصلہ واپس نہیں لے گی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا ہم اپنی جانیں تو دے دیں گے مگر وسیب اور ملک کے سب سے بڑے ہسپتال نشتر ملتان سے کسی وارڈ کو بند یا ختم نہیں ہونے دیں گے مہر مظہر عباس کات نے سوموار سے پورے وسیب میں اور ممبران اسمبلی کے گھروں کے باہر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 884
Total Hits : 857249
Who's Online : 4




















