سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز،ایمرجنسی پلان تیار: ذرائع
راولپنڈی :ذرائع انرجی ڈویژن نے بتایاکہ وزارت توانائی نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے خلاف ملک گیر آگاہی مہم کے بعد ایمرجنسی پلان تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ بیوروکریٹس، ججز اور پارلیمنٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی بھی تجویز ہے۔ذرائع انرجی ڈویژن نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت شدید مالی دباو اور بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا، انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا ہے، برآمدات 60 ارب ڈالر لے جانا ناگزیر ہو گیا۔ذرائع انرجی ڈویژن کے مطابق صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی جبکہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 889
Total Hits : 857254
Who's Online : 4




















