ثانی زہرا کامبینہ قتل ،،، ملوث ذمہ داروں کو سزا نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے: قاضی غضنفر حسین اعوان و سید اسد عباس شاہ
ملتان (صفدربخاری سے)امام بارگاہ حسینیہ قاضیان معصوم شاہ روڈ کے لائسنسدار قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈوکیٹ، مذہبی رہنما سید اسد عباس شاہ نے کہا ہے کہ ثانی زہرا کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے اسی لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ حسینیہ قاضیان کے زیر اہتمام مذہبی رہنما سید اسد عباس شاہ کی صاجزادی ثانی زہرا کے مبینہ قتل میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دیے جانے کے سلسلے میں چوک کمہارانوالہ پر احتجاج مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا جس میں مظاہرین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جبکہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت امام بارگاہ حسینیہ قاضیان معصوم شاہ روڈ پہ لائسنسدار قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈوکیٹ نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں چوہدری محمد عاشق،چوہدری شاہد،چوہدری غالب عباس اور انجمن حسینیہ قاضیان کے صدر قاضی منور حسین اعوان سمیت عہدے داران ممبران کے علاوہ قاضی اظہر حسین،قاضی مردان،قاضی کامران،قاضی اکبر، قاضی اسد،قاضی زین، قاضی اصغر،قاضی محمد طاہر،قاضی طیب رضا،فرحت شمسی،محمد علی شمسی،وقاص شمسی،چوہدری مظفر،چوہدری خادم،چوہدری توقیر،چوہدری محسن،حسین بھٹی کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر قاضی غضنفر حسین اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز،ائی جی پنجاب،ار پی او ملتان،سی پی او ملتان ثانی زہرا کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ہم سید اسد عباس شاہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس افسوس ناک واقعہ میں اسد عباس اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اگر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو ہر فورم پر بھرپور احتجاج کریں گے







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 861
Total Hits : 857226
Who's Online : 6




















