سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن،، 7 میٹر منقطع اور 5 ایکسٹینشن اتروا دیں
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر ایکشن، سات میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور اسکا میٹر گا ہوا تھا، اسکا میٹر منقطع کرکے مزید کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، تین صارفین کے میٹر انڈیکس گلاس ٹیمپر پائے گئے جنہیں منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، تین صارف کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا اس لئے یو ایف جی کنٹرول کرنے کی خاطر ان کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، اس کے علاؤہ ایک سے زیادہ گھروں گیس میں استعمال کی وجہ پانچ گھروں کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ یو ایف جی کنٹرول ہمارا مین مقصد ہے اور اسکے لئے مختلف علاقوں کو چیک کیا جارہا ہے جہاں یو جی جی نقصان زیادہ ہے، ٹارگٹڈ آپریشنز سے خاطر خواہ کامیابی حاصل ہورہی ہے۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 835
Total Hits : 857200
Who's Online : 5




















