راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز نےبلوچستان کےضلع ہوشاب میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق24 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں اور فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد علی جان  ہلاک جبکہ 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد  بے گناہ شہریوں کے اغواء اور  ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔