ملتان (صفدربخاری سے ) صدر پاکستان شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217این اے 150میں تقریب ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا آصف علی زرداری کی درازی عمر کے لیے دعائیں مانگیں۔ایک زرداری سب پہ بھاری،جیو زرداری،پاکستان کھپے کے نعرے لگائے اس سلسلہ میں پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217این اے 150میں صدر پاکستان اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی مرد حر آصف علی زرداری کے 68ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی تقریب میں پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور سینیئر رہنما ملک ارشد اقبال بھٹہ نے پی پی پی کارکنوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور آصف علی زرداری کی درازی عمر کے لیے دعائیں مانگیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ہوشرباء مہنگائی میں کمی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ہدایات دی ہیں تاکہ عوام کو ہوشرباء مہنگائی سے ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی بصیرت اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر خود کو منوایا آج بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بہتری کی طرف لا سکتے ہیں اور بحرانوں سے نجات دلوا سکتے ہیں انکی سیاسی قابلیت،دور اندیشی اور بصیرت کے مخالفین بھی معترف ہیں۔ تقریب میں حاجی بلال،شاہد قریشی،اسحاق بھٹہ،رانا تنویر،سلیم بھٹہ،امیر معاویہ ڈوگر،رفیق جوئیہ،طارق بھٹی،جمیل جوئیہ،عمران جٹ،آصف بلوچ،شکیل کھوکھر،طارق شاہ،وسیم شاہ،عارف شاہ،مزمل شاہ،اسد شاہ،خلیل کھوکھر،احسن بلوچ،رؤف وسیر،عرفان بلوچ،حسن چانڈیہ اور دیگر نے شرکت کی۔