اسلام آباد میں دھرنہ،،، پنجاب کے مختلف علاقوں اور راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور ذمہ داروں کے گھروں پر چھاپے
لاہور: اسلام آباد میں دھرنے کے پیش نظر پنجاب کے مختلف علاقوں اور راولپنڈی میں پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور ذمہ داروں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد رہنماؤں و کارکنان کو گرکرلیا۔ پولیس نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران پولیس امیر العظیم کو تو گرفتار نہیں کرسکی تاہم ان کے ڈرائیور شوکت محمود کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دھرنے سے روکنے کے لیے پولیس نے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری اور دیگر ذمہ داران کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس گردی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف جگہوں پر پولیس اہلکاروں کی خواتین سے بدتمیزی افسوسناک ہے، حکومت کا رویہ غیر آئینی ، غیر جمہوری ہے، پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی ، قانونی اور جمہوری حق ہے۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 840
Total Hits : 857205
Who's Online : 5




















