26 جولائی اسلام آباد میں دھرنا،،،امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ
ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوچکے ہیں سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ اعجاز الحق نے کہا کے مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کل 26 جولائی بروز جمعہ کواسلام آباد میں دھرنا دینے جارہی ہے جس میں شرکت کے لیے جنوبی پنجاب سے ہزاروں افراد کے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ملتان سے ایک قافلہ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کی قیادت میں راجن پور سے امیر ضلع عرفان اللہ ملک کی قیادت میں رحیم یار خان سے عمر فاروق شیخ کی قیادت میں وہاڑی سے طارق محمود چوہدری کی سربراہی میں قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اوچھے
ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ کارکنان کے گھروں پر چھاپے سے جماعت اسلامی کے لوگوں کے جذبے کو کم نہیں کیا جاسکتا کل دھرنا تو ہر صورت میں ہوگا







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 833
Total Hits : 857198
Who's Online : 5




















