ملتان(صفدربخاری سے)  سابق چیئرمین ویجی لینس کمیٹی ڈسٹرکٹ ملتان محمد عمر نے کہا کہ سازشی عناصر کی کوئی بھی مزموم مہم پاک فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کرسکتی، پاک فوج ہے تو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا میں سربلند ہے، ہم افواجِ پاکستان ریاستی اداروں کے خلاف مخصوص انتشاری ٹولے کی طرف سے کردار کشی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے عوام منفی پرپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور ملک کے دفاع امن اور ترقی کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیں ہمارے پاک فوج کے جوانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گاپاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈا کیاجارہا ہے۔ مسلح افواج ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں،انہوں نے اپنے خون سے وطن کی آبیاری کی ہے اور جان ہتھیلی پر رکھ  کر سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔اس کے خلاف بند باندھنا ہوگا