ملتان(صفدربخاری سے) سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن آفس میں ایچ ایس ای کی جانب سے ملازمین کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں تمام ملازمین کا مکمل چیک اپ کیا گیا جس میں شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے اس موقع پر جنرل مینیجر احمد جواد خان خاکوانی نے کہا کہ ملازمین کی صحت کا خیال رکھنا اداروں کا کام ہے کم از کم تین ماہ بعد ہمیں اپنا مکمل میڈیکل چیک اپ کرانا چاہیے تاکہ ہم بروقت مرض کی تشخیص ہو سکے اور اس کا وقت پر علاج کرایا جا سکے اس موقع پر ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ سینیئر انجینئر ایچ ایس ای عمران خان، چیف سیکرٹری آفیسر سیف الرحمن خان اور دیگر افسران موجود تھے۔