ملتان: سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید پانچ میٹر منقطع کر دیئے ، ایک صارف کو 162320 روپے جرمانہ بھی کروایا گیا، تفصیلات کے مطابق ایک صارف اپنا میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرنے میں مصروف تھا، ٹاسک فورس نے اسکا میٹر منقطع کردیا اور جرمانے کے لئے محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، دو صارفین کے میٹر گلاس ٹوٹے ہونے کی بنا مشکوک ٹیمپر پائے گئے انکے میٹر بھی منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، آج ایک صارف جس پر ایف آئی آر ہوئی تھی اسکو 162320 روپے جرمانہ کے بل بنوا کر صارف کو وصول کروا دیا گیا، اس کے علاؤہ شہر کے مختلف علاقوں سے ایک سے زائد گھروں میں گیس دینے کے جرم میں پانچ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، تین صارفین جنہوں نے اپنے میٹر سروس سے دور منتقل کئے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پر منتقل کروا دیئے گئے، انچارج ٹاسک فورس نے آج یعقوب خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹاسک فورس کی ٹیموں کو چیک کیا اور کچھ ناٹ آن لائین کالونیوں کو بھی وزٹ کیا، وزٹ رپورٹ متعلقہ سیکشن کو بھجوا دی گئی۔