کل ہمارا پورے ملک میں بھرپور اور پر امن احتجاج ہوگا: قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان
bbc news urdu نے Thursday، 25 July 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف کے کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل ہمارا پورے ملک میں بھرپور اور پر امن احتجاج ہوگا ، احتجاج میں ہمارے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وہ کارکنان جن کو ملٹری کورٹس ٹرائل کا سامنا ہے، ان کو رہا کیا جائے۔عمرایوب نے کہا کہ یہ احتجاج فارم 47 کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مہنگائی کے خلاف ہے، ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں، بانی چیئرمین کے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 833
Total Hits : 857198
Who's Online : 5




















