ملتان :  جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں معاشی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں اور اندرونی خلفشار میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں جو اگ جل رہی ہے اس پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے دوسری جانب ٹیکنوکریٹ کی جو افواہیں گردش کر رہی ہیں ٹیکنوکریٹ حکومت کو تو چلا لیں گے لیکن اندرون خلفشار کے خاتمے کے لیے وہ کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے ایسی صورتحال میں صرف ایک متفقہ قابل قبول قومی حکومت بنائی جائے جس میں مثبت کردار کے حامل سیاسی کارکنان، سابق سروس مین، سابق جج، دانشور اور سینیر صحافی مشتمل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی نفرتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے نہ کوئی عوام کے مسائل سننے کو تیار ہیں اور نہ ہی عوام کو کوئی اہمیت دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی حکومت ناکام ہوتی ہے تو وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں عجیب و غریب کیفیت ہے کہ کوئی اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کو تیار ہی نہیں ہے میری تمام برسر اقتدار جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ناکامی پر نظر رکھیں اور اعتراف کریں تاکہ ملک کو مزید بیرونی دباؤ اور اندرونی خلفشار سے بچایا جا سکے ۔