سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کا دنیاپور، میلسی میں ایکشن، آٹھ میٹر منقطع ،، ایک اور کمرشل استعمال پکڑ لیا
ملتان:سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ٹیموں نے آج میلسی، ٹبہ سلطان پور اور دنیا پور میں کاروائی کی، جس میں ایک گھریلو کنکشن کپس کالج میں استعمال کرتے ہوئے منقطع کردیا، کل پانچ میٹر منقطع کئے، ملتان میں تین میٹر منقطع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق ملتان شہر میں ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا پایا گیا، جس میں محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، جبکہ ملتان شہر سے ہی ایک صارف نان بلنگ پر تھا جسکا میٹر سائیٹ پر لگا ہوا پایا گیا، نان بلنگ کی بنیاد پر اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، جبکہ ایک اور صارف کا ناٹ آن لائین کی بنا پر منقطع کیا گیا، اسکا میٹر نئی کالونی امین ٹاؤن میں استعمال ہو رہا تھا جبکہ سروس بستی بلو میں موجود تھی، دنیاپور ، میلسی اور ٹبہ سلطان پور میں ایک صارف کا میٹر کمرشل پر منقطع کیا گیا، جبکہ چار صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹیمپر ہونے کی وجہ سے منقطع کئے گئے، اسکے علاؤہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں آٹھ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ ایک صارف سے 16000 روپے کی ریکوری بھی کروائی گئی، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








































Visit Today : 198
Visit Yesterday : 513
This Month : 14421
This Year : 62257
Total Visit : 167245
Hits Today : 1266
Total Hits : 857631
Who's Online : 4




















