ملتان : انسداد کرپشن کے خلاف بنایا گیا محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب بھر کے کرپٹ سرکاری افسران اور اہلکاروں کا سرپرست بن چکا ہے بدنام ترین پولیس افسران کو محکمہ اینٹی کرپشن میں تعینات کرکے کرپشن کے فروغ کی راہ ہموار کردی گئی ہے صوبائی محتسب ادارہ میں بھی اثرورسوخ اور سیاسی پشت پناہی رکھنے والوں کی تعیناتیوں سے کرپشن اور لوٹ مار انتہا کو پہنچ چکی ہے ان خیالات کا اظہار ہیلپرزفورم اور کنزیومر رائٹس فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری کلب عابد خان نے اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے مذید کہا صوبائی محتسب اور اینٹی کرپشن جیسے اداروں اور محکمہ مال ریونیو اور پولیس کے بدعنوان عناصر کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے سائل شہری خوار ہونے لگے ہیں ان اداروں کی بدعنوانیوں کے باعث سائل شہریوں کو کئی کئی سال عدالتوں میں انصاف کے حصول کیلئے در بدر خوار ہونا پڑتا ہے چیف جسٹس سے اپیل کرتےہیں کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن اور احتساب کرنے والے اداروں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کے لیے ازخود نوٹس لیں اور شہریوں کو کرپٹ عناصر کی بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے بری شہرت کے حامل افسران کو ان اداروں میں تعینات کرنے جیسی پالیسی کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ۔