وہاڑی ( عارف سلطان ) جماعت اسلامی کسان بورڈ ضلع وہاڑی کی حلف برداری کی تقریب فیصل مسجد فیصل ٹاؤن میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی راؤ محمد ظفر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے نومنتخب عہدیدران سے حلف لیا تقرب میں کسان بورڈ کے ممبران و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام جے آئی کسان بورڈ کی ضلعی باڈی کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد فیصل مسجد فیصل ٹاؤن میں کیا گیا جس میں 60 کسان کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور نئے ذمہ داران نے حلف اٹھایا ۔امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے ضلعی صدر جے آئی کسان بورڈ منصور اسلم دوگل،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقصود آرائیں،نائب صدر چوہدری عرفان،صدر پی پی 232منور حسین چدھڑ،ڈپٹی سیکرٹری شاہد اقبال ودیگر ممبران سے حلف لیا اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی چوہدری طارق محمود،صدر جے آئی یوتھ چوہدری علی وقاص ہنجرا،سید جاوید حسین شاہ،سابق صدر چیمبر آف کامرس آصف گجر،صفدر گجر،حاجی طفیل وڑائچ،راؤ خلیل احمد،چوہدری طارق رفیق،ملک مقصود اطہر اعوان اور کسان برادری سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات بھی موجود تھیں راؤ محمد ظفر نے نومنتخب عہدیدران کو مبارک باد پیش کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسان معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس حکومت نے کسانوں کی زندگی کا پہیہ جام کرکے رکھا دیا ہے ہر طرف پریشانی کا عالم ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ سے ہی کسانوں کی مشکلات پر بات کی ہے جماعت اسلامی کسانوں کے لیے اپنی جہدوجہد کو وسیع پیمانے پر شروع کر چکی ہے اس حکومت نے سوائے غریب اور کسان طبقہ کو دبانے کے اور کسی پالیسی پر کام نہیں کیا جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے, بعد ازیں  دیگر مقررین نے بھی نومنتخب عہدیدران کو مبارک باد پیش کی ۔ اور فلسطین کے شہداء کے لیے دعا بھی کروائی گئی