سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی، پانچ میٹر منقطع، ایک اور کمرشل استعمال پکڑلیا
ملتان: سوئی گیس ٹاسک فورس کی کاروائی، ایک کمرشل کے ساتھ پانچ میٹر منقطع کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق ایک صارف گھریلو میٹر کو غوثیہ ناشتہ پوائنٹ پر کمرشل استعمال کرتے پایا گیا، اسکا میٹر ٹاسک فورس نے منقطع کردیا، جبکہ دو صارفین کے میٹر سیل ٹیمپر مشکوک پر منقطع کئے گئے، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر سائیٹ پر لگے ہوئے پائے گئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، پانچ کے پانچ میٹروں کے لئے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش بھی کردی گئی، میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی ٹیم نے علی پارک کے علاقوں کو بھی چیک کیا، جس کی رپورٹ سیلز اور ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ کو کردی گئی تاکہ کسی بھی ایکشن کی صورت میں کسی قانونی پیچیدگی سے بچا جاسکے، ٹاسک فورس کی ٹیموں نے آج گارڈن ٹاؤن کو بھی وزٹ کیا اور یو ایف جی کی مد میں نقصان کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں سات صارفین کی ایکسٹینشن بھی اتروا دیں۔ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے آرمی کے ایک کنزیومر سے 90 ہزار کی ریکوری بھی کروائی جس کی درخواست ریکوری ڈیپارٹمنٹ نے کی تھی۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 838
Total Hits : 857203
Who's Online : 5




















