ملتان (صفدربخاری سے) چوک کمہارانوالہ پر ثانی زہرا سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاسی، سماجی تنظیموں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملتان کی سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے سابق ناظم شیخ عمران ارشد،سابق ناظم راؤ عارف،لگی راہنمازبیدہ راؤ، تاجر راہنما عابد پیر زادہ ،ق لیگ کی راہنما یاسمین خاکوانی،پی پی کے سید مطلوب بخاری،سماجی راہنمامرتضی کھوکھر،تاجر عبدالرحمان فری، سماجی راہنماملک ابرار میتلا،سماجی راہنمامہر مظہر باٹی،سیاسی راہنماعمیرخان،ملک شہزاد ،سید امجد شاہ،مبین مغل،سید ساجد شاہ،سید اقبال شاہ،ایم ڈبلیو ایم کے راہنماسلیم صدیقی،حسنین انصاری, سرائیکی خاتون راہنماکوثر رانا،مہر یاسر چاون ایڈووکیٹ ،انجم گوپانگ ایڈووکیٹ اور سرائیکی راہنمامہر مظہر عباس کات نے خطاب کیا جبکہ راؤ مظہر الاسلام،عثمان بھٹی،عارف شاہ ایڈووکیٹ،صفدر سرسانہ ایڈووکیٹ،مہر نجف چاون ایڈووکیٹ،حسنین بخاری ایڈووکیٹ،ساجد ایزدی سنپال ایڈووکیٹ،انجئنیرمہر سخاوت،خاور حسنین بھٹہ نے ٹیلی فونک خطاب کیا اور اظہار یکجہتی کیا ۔اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیات نے کہا کہ ثانی زہرا کا مبینہ سفاکانہ قتل خاتون وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف مانگ رہا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ثانی زہرا کی تصویر ساری دنیا کو چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ مجھے قتل کر کے صوفے پر بیٹھایا گیا ہے لہزا پاکستانی عوام کسی صورت اس قتل کو خودکشی کا رنگ نہیں دینے دے گی نہ اس سفاکانہ قتل کو دبانے دے گی اس لیے پولیس جلد ریمانڈ لے کر تحقیقات مکمل کر کے قوم کو حقیقت سے آگاہ کرے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھبیس تاریخ کو ثانی زہرا کے قاتلوں کی پیشی پر سب بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر کچہری جائیں گے ۔۔شیخ عمران ارشد نے کہا کہ جب تک ثانی زہرا کو انصاف نہیں ملتا ہمارا ملتان میں احتجاج جاری رہے گا عابد پیر زادہ نے کہا کہ اگر ثانی زہرا کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک نہ پہنچایا گیا تو تاجر برادری ملتان سمیت پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کریگی۔یاسمین خاکوانی نے کہا کہ ثانی زہرا کا سسرال میں قتل ہر بہو کا قتل ہے اس لیے سول سوسائٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی۔مطلوب بخاری عبدالرحمان فری،ملک شہزاد،عمیر خان نے کہا کہ ہم سید اسد عباس شاہ کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔مہر مظہر باٹی ،راو عارف،مرتصی کھوکھر ،ملک ابرار میتلا نے کہا کہ ریاست ایسے سفاک قاتلوں کو جلد سے جلد کیفرِ کردار تک پہنچائے۔زبیدہ راؤ نے کہا کہ تصویر واضح بتا رہی ہے کہ یہ قتل ہے لہزا پولیس کیس کو گول کرنے کی کوشش نہ کرے انہوں نے کہا کہ میرا مریم نواز سے مطالبہ ہے کہ وہ ثانی زہرا کو انصاف دیں۔آرگنائزر اجلاس مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ جب تک ثانی زہرا کو انصاف نہیں ملتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا مہر مظہر کات نے کہا کہ ریاست سسرال میں بہو کے تحفظ کا قانون بنائے ۔آخر میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ثانی زہرا سے اظہار یکجہتی کیا گیا