راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے آپریشن عزم استحکام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ترجمان پاک فوج کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں ہے،اگر سیاسی حکومت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلے کرے تو کنفیوژن جنم نہیں لے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا یہ اصولی مؤقف ہے کہ فوجی آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوتے ،نہ ملک کسی فوجی آپریشن کا متحمل ہوسکتا ہے۔