ملتان (صفدربخاری سے)  ڈائریکٹر سول ڈیفینس پنجاب بارک اللہ خان نے کہا ہے وطن عزیز پاکستان کے ہر طرح کے ہنگامی حالات اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے تنظیم شہری دفاع کے رضاکار ہراول دستے کا کردار ادا کرتےہیں حالیہ محرم الحرام کےدوران پنجاب بھرمیں شہری دفاع کے رضاکاروں نے جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثالی کردار ادا کیا ہے حکومت پنجاب محکمہ شہری دفاع کو فعال ترین ادارہ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں دور حاضر کے مطابق جدید طرز پر شہری دفاع کے رضاکاروں کی تربیت کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی دورہِ ملتان کے دوران سول ڈیفینس ہیڈکوارٹر میں تنظیم شہری دفاع کے سنیئر عہدہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان ریجن رانا طارق وحید اور ڈسٹرکٹ سول ڈیفینس آفیسر فاطمہ نے ڈائریکٹر پنجاب کے فورہ ملتان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا شہری دفاع کے متحرک رضاکاروں کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کیلئے ڈائریکٹر پنجاب کی خصوصی آمد خوش آئند ہے سول ڈیفینس حکام اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں معاشرے کو شہری دفاع کی افادیت اور اہمیت بارے باشعور بنانے کیلئے بھرپور آگاہی مہم شروع کررہے ہیں ہمارا قومی وملی فریضہ ہے شہری دفاع کی عملی تربیت حاصل کریں ڈائریکٹر پنجاب بارک اللہ خان کی آمد پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفینس آفیسر نے گلدستہ پیش کیا اس دوران چیف انسٹرکٹرز فہیم امداد، میڈم اقراء، عبدالقدیر، مس سونیا، انچارج بی ڈی شیخ امین ، انسٹرکٹر سمیرامشتاق، تنظیم شہری دفاع کے گروپ وارڈنز غضنفرملک ، خواجہ دلشاد احمد ، ڈاکٹر مقبول ، ڈاکٹر اطہر، محمدجمیل، حبیب خان، کامران علی سمیت تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔