سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی، پانچ میٹر منقطع، پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں ،، ماہ جون میں 40 میٹر منقطع کروائے اور چھ لاکھ کے جرمانے ہوئے
ملتان: سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی پانچ میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، جبکہ جون کے مہینے میں ٹاسک فورس نے 40 میٹر منقطع کروا کر چھ لاکھ روپے جرمانے بھی کروائے، تفصیلات کے میں دو صارفین کے میٹر سیل ٹیمپرنگ پر مشکوک پائے گئے، جنکی میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، جبکہ ایک میٹر سروس سے دور ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا اور مزید دو میٹر نان بلنگ پر تھے انکے میٹر سائیٹ پر لگے ہوئے پائے گئے انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، پانچ صارفین جنہوں اوگرا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی ، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، مزید نمائندہ نے ماہ جون کی رپورٹ بھی حاصل کرلی جس کے تحت ماہ جون میں ٹاسک فورس نے صرف ملتان شہر میں 40 کنکشن منقطع کئے اور چھ لاکھ سے جرمانے کروائے، اور مزید 50 صارفین کے میٹروں کو سروس پر منتقل کروایا گیا، کل 130 گھروں کی ایکسٹینشن اتروائی گئیں اور 20 گھروں کے ربڑ پائپ ختم کروا کر فکس فٹنگ کروائی گئی۔ جبکہ ماہ جون تین صارفین پر ایف آئی آر کروائی گئیں۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 792
Total Hits : 857157
Who's Online : 6




















