محرم الحرام انتظامات ،،،قیام امن کے لیے اداروں کے ممنون اور مشکور ہیں،، عہدیداران قومی امن کمیٹی پاکستان و انجمن حسینیہ کینٹ
ملتان : قومی امن کمیٹی پاکستان (کینٹ) اور انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کینٹ عہدیداران کا محرم الحرام انتظامات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرکینٹ بورڈ و ضلعی ممبر امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا ، جنرل سیکرٹری سیدعلی اصغر رضوی ، معظم وحیدخواجہ، کلب عابد خان اور کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے کہا عاشورہ محرم کے دوران امن و امان ، سیکورٹی انتظامات اور محرم ورکس کے حوالہ سے پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ، کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سیدفراست شاہ ، آر پی او/سی پی او ملتان بالخصوص کینٹ سرکل پولیس، کمشنر/ ڈپٹی کمشنر ملتان سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 سمیت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کینٹونمنٹ وضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر اداروں کے ممنون اور مشکور ہیں اور قیام امن کے لیے ان کی کاوشوں اور اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں قومی امن کمیٹی اور انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کینٹ مستقبل میں بھی قیام امن کے لیے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کردار ادا کرتے ہوئے تعاون کریں گے اجلاس میں شیخ محمد عرفان ، سید محمد علی رضوی ، سیدتہورعباس رضوی ، خواجہ دلشاد احمد، سید مبارک بخاری ودیگر شریک تھے۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 804
Total Hits : 857169
Who's Online : 7




















