سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی، پانچ میٹر منقطع، چھ ایکسٹینشن اتروا دیں
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول کے تحت، جنرل منیجر کی ہدایت پر ٹاسک فورس کی کاروائی، پانچ میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف کا میٹر سیل ٹیمپر ر مشکوک پایا گیا، اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دو صارفین کے میٹر سروس سے دور پائے گئے جنہیں صارفین نے خود ہی منتقل کئے ہوئے تھے، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، مزید دو صارفین جنہوں نے اپنے میٹر سروس سے دور لگائے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پر منتقل کروا دیئے گئے، اسکے علاؤہ چھ صارفین جنہوں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے شہر کے مختلف علاقوں کو چیک کیا جن فاطمہ ایوینیو، گرین ویو ہاؤسنگ سکیم، ابریکس ہاؤسنگ سکیم اور چاہ ماڈی والا ، چاہ عیسیٰ والا شامل ہیں، جن صارفین کے میٹر گھروں سے دور پائے گئے اور میٹر بغیر کسی سپورٹ کے کھڑے تھے انکو پلر بنوانے کا کہا گیا، کمزور فٹنگ والے صارفین کو فکس فٹنگ کا کہا گیا۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 791
Total Hits : 857157
Who's Online : 6




















