بنگلہ دیش میں طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا،،، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک دیا
bbc news urdu نے Sunday، 21 July 2024 کو شائع کیا.
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں کوٹہ سسٹم بحالی کے خلاف سماعت ہوئی جس میں عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والے فوجیوں کے بچوں کیلئے 5 فیصد کوٹہ رکھا جائے۔ یاد رہے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 787
Total Hits : 857152
Who's Online : 6




















