امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر”حق دو عوام کو تحریک“ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 26جولائی بروز جمعہ کو دھرنا ہوگا: راؤ محمد ظفر
ملتان(صفدربخاری سے) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر”حق دو عوام کو تحریک“ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 26جولائی بروز جمعہ کو دھرنا ہوگا،جس میں جنوبی پنجاب سے خواتین، بچوں،بوڑھوں اور نوجوانوں سمیت لاکھوں افراد شریک ہونگے،ہم اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف نہیں فراہم کر دیا جاتا۔ وقت آگیا ہے کہ قوم باہر نکلے اور نااہل حکمرانوں سے اپنا حق چھین لے،انہوں نے کہاکہ 25 کروڑ عوام پربجلی کے بل وبال جان ہیں، کوئی پُرسان حال نہیں ہے،پاکستان ایک طرف 1ارب ڈالر کی قسط کے لیے بھی آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے پر مجبور ہے تو دوسری جانب آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے ہر سال قوم کے اربوں ڈالر نگل رہے ہیں، یہ سلسلہ جاری رہا تو ہماری نسلیں بھی ترقی نہیں کرسکیں گی ، ہمارا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے، عوام کے لئے ریلیف چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام دوست پالیسیاں بنائی جائیں، بصورت دیگر ظلم کا نظام نہیں چلے گا۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 803
Total Hits : 857168
Who's Online : 7




















