سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن، چھ گیس چور پکڑے گئے ,, نو میٹر منقطع
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نو میٹر منقطع کر دیئے ، جن چھ گیس چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ تین سروس سے دور لگے ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایک صارف گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا جس کا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر ٹیمپر تھا اور اس نے میٹر کو ریورس بھی کیا ہوا تھا, اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، چار صارفین کے میٹر سیل ٹیمپر پر مشکوک پائے گئے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، تین صارفین جنہوں نے سروس سے دور میٹر منتقل کئے ہوئے تھے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، سروس سے دور ہونے کی وجہ گیس لیکج کی مد میں محکمہ کو نقصان کا سامنا تھا، دو صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے انکے میٹر سروس پر منتقل کروا دیئے گئے، چھ صارفین جنہوں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاؤہ شہر کے مختلف علاقوں میں نئی کالونیوں کو بھی چیک کیا گیا، دو صارفین جنہیں گیس چوری کی مد میں جرمانہ ہوا تھا انہیں بل وصول کروایا گیا تاکہ وہ بل ادا کرکے اپنا میٹر بحال کروا سکے ۔ آج ٹاسک فورس کی ریکوری ٹیم نے 15000 روپے کی گیس چوری کے جرمانہ کی ریکوری بھی کروائی ، صارف نے یہ رقم قسط کی شکل میں ادا کی ہے۔ آج انچارج ٹاسک فورس نے خود بھی ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں کو چیک کیا۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 784
Total Hits : 857149
Who's Online : 6




















