راولپنڈی : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی فلسطین کے حق میں ٹی ایل پی کے فیض آباد دھرنےمیں اظہاریکجہتی کیلئے خصوصی شرکت اور تحریک لبیک کے تمام آئینی وجمہوری مطالبات کی حمایت کا اعلان ، فیض آباد میں تحریک لبیک کے جاری دھرنے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کاکہناتھا کہ حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، پاکستان کی قیادت میں فلسطین میں امن فوج کے دستے تعینات کیے جائیں، پاکستانی حکومت مسئلہ فلسطین پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرے،جس میں حکومت ،اپوزیشن سمیت تمام پالیمارنی وغیرپارلیمانی دینی اور سیاسی جماعتوں کو مدعوکرکے مسئلہ فلسطین پر متفقہ قومی لائحہ عمل بنایاجائے، اسرائیلی مصنوعات پر سرکاری طورپر پابندی عائد کرکے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہارعملی طورپر کیاجائے، اسرائیلی جارحیت سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے،اقوام متحدہ اپنی افادیت اور اہمیت کھو چکا ہے،حکومت پاکستان ٹی ایل پی کے تمام جمہوری اور آ ئینی مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدگی اختیارکرے، فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کامقدمہ چلایا جائے، اسرائیلی فوج کے ہاتھ نہتے فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،اسرائیل کو عالمی دہشت گرد قراردےکر اسکا سوشل بائیکاٹ کیاجائے،عالمی برادری،او آئی سی،یورپی یونین،عرب لیگ،انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ کے مسئلہ پر اپنی منافقانہ روش تبدیل کریں،ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی آزادئ اظہار رائے کا گلہ دبانے کے مترادف ہے،اظہار رائے پر پابندی جمہوری حکومت کے چہرے پر بد نما سیاہ داغ ہے،57 اسلامی ریاستوں کے حکمران اور افواج اسرائیلی دہشت گردی کا سد باب اور راست اقدام نہیں کر سکتے تو چوڑیاں پہن لیں،سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ریاستوں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض بنا کر غلامی کا پٹہ ان کے گلے میں ڈال دیا گیا ہے، جب تک مسلم ممالک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجے سے باہر نہیں نکلیں گےاپنے عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی نہیں کر سکیں گے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی جنگ کے خطرات اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے۔اس موقع پر انکے ہمراہ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری ،ڈویژنل صدرعلامہ عطاء الرحمن دھنیال ، ضلعی صدرانجینئر نجم الثاقب قادری،ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ ریاض الرحمن صدیقی ، ضلعی رہنما سید فاروق حیدر، رہنماتحریک صراط مستقیم علامہ اشفاق صابری، سرپرست اعلیٰ سنی علماء کونسل مفتی محمد عارف چشتی سمیت دیگر علماء ومشائخٰ ، عہدیداران اور کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی