ملتان: سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے آٹھ میٹر منقطع کر دیئے اور 243360 روپے چوری اور کمرشل استعمال پر جرمانہ کی بکنگ کروا دی، تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس کی ٹیم نے بستی لاڑ سے کمرشل استعمال پر حمید ہسپتال کا میٹر منقطع کردیا، ایک میٹر مشکوک ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا، تین صارفین کے میٹر سیل ٹیمپرنگ پر پائے گئے اور مشکوک ہونے کی وجہ سے منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش بھی کردی گئی، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اور وہ گیس کی سہولت سے لطف اندوز ہو رہا تھا اسکا میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، دو صارفین جنہوں نے اپنے میٹر سروس سے دور اپنے گھر پر منتقل کئے ہوئے تھے انکے میٹر سروس سے دور ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، پانچ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاؤہ آج ٹاسک فورس نے 243360 روپے گیس چوری اور کمرشل کی مد میں جرمانہ کی بکنگ بھی کروائی۔