سستا اور فوری انصاف،،،پنجاب حکومت نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کر کے انصاف کا حصول عوام کیلئے مشکل کر دیا ہے: امیر احمد اعوان
ملتان : پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی میڈیا سیکرٹری امیر احمد اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کر کے انصاف کا حصول عوام کیلئے مشکل بنایا ہے جو کہ “سستا اور فوری انصاف عوام کی دہلیز تک” اصول کے یکسر منافی ہے ۔ انہوں نے درخواستوں، دعویٰ جات پر چسپاں ہونیوالی 2 روپے کورٹ فیس ٹکٹ کی مالیت میں اضافہ کے بعد 500 روپے مالیت مقرر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ فنانس ایکٹ کے ذریعے نئی قیمتوں کا اطلاق مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کو فراہمی انصاف سے سے انکار کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنائی گئی پالیسیوں کے حق میں ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مکمل ترمیم شدہ فنانس ایکٹ فوری طور پرواپس لیتے ہوئے پہلے سے نافذ العمل ایکٹ بحال کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبہ “فلاح و بہبود عوام کی” پر توجہ نہ دی تو ظالمانہ نوٹیفیکیشن کیخلاف عدالت جائینگے ۔







































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 513
This Month : 14401
This Year : 62237
Total Visit : 167225
Hits Today : 794
Total Hits : 857159
Who's Online : 6




















